خیبر پختونخوا

حکومت کی 4 ماہ کا منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) نگران حکومت نے دوبارہ 4ماہ کا عارضی منی بجٹ پیش کرنے کی تیاریاں ہفتہ رواں میں ہی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے نیا عبوری بجٹ یکم نومبر سے28 فروری تک کا بنایا جائے گا۔
قانون آئین کے مطابق نگران حکومت 4ماہ سے زائد کا بجٹ نہیں بنا سکتی۔ تمام ترقیاتی اداروں، پنجاب حکومت اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے عبوری بجٹ31اکتوبر کو ختم ہوجائیں گے، رواں ماہ اکتوبر میں نئے منی بجٹ پیش نہ کرنے پر یکم اکتوبر سے تمام سرکاری ادار وں،سالانہ ترقیاتی پروگرام کے اخراجات غیر قانونی بن جائیں گے۔
موجودہ نگران حکومت نے وزارت خزانہ کو ختم ہونے والے چار ماہ کے بجٹ کو ہی دوبارہ چند تبدیلیوں کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نئے عبوری بجٹ میں کسی بھی ادارہ کو نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے کوئی فنڈ نہیں دیا جائے گا،صرف سالانہ ترقیاتی پروگرام میں موجود فنڈز سے ہی جاری اسکیمیں مکمل کی جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں