انسداد دہشتگردی عدالت؛ عمران خان کی ضمانت کی 3 درخواستیں سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی 3 درخواستیں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں . سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف تھانہ کھنہ میں ایک اور تھانہ بہارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں، جنہیں عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کرلیا ہے .

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین 16 اکتوبر کو ان تین درخواستوں کی سماعت کریں گے . واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکی روشنی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر خارج شدہ ضمانت کی درخواستیں دوبارہ مقرر کی گئی ہیں . چیئرمین پی ٹی آئی کی عدم حاضری پر اےٹی سی نے ضمانت کی تینوں درخواستیں خارج کردی تھیں . . .

متعلقہ خبریں