سٹہ بازی ایپ کیس: کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان بھی تفتیش کیلئے طلب


ممبئی(قدرت روزنامہ)رنبیر کپور کے بعد بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے کپل شرما، ہما قریشی اور حنا خان کو بھی طلب کرلیا . منی لانڈرنگ کے معاملے پر بھارتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چند نئے اداکاروں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے .


کپل شرما اور حنا خان کو ایجنسی کے دفتر طلب کیا گیا ہے، ایک دن قبل رنبیر کپور کو بھی تفتیش کیلئے بلایا گیا تھا . خیال رہے کہ رنبیر کپور کو ایک سٹے بازی کی ایپ کی تشہیر کرنے پر رقم موصول ہوئی تھی جس کے ذرائع کے متعلق پوچھ گچھ کی گئی .
میڈیا رپورٹ کے مطاق 17 بالی ووڈ شخصیات اس کیس میں ملوث ہیں جن میں شردھا کپور، ٹائیگر شیروف اور سوناکشی سنہا بھی شامل ہیں .

. .

متعلقہ خبریں