دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز تاخیر کا شکار


کراچی (قدرت روزنامہ)دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز دو گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 کی شام 4 بجے کے بجائے ساڑھے 5 بجے روانگی متوقع ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوگی۔ذرائع نے مزید کہا کہ کراچی سے ملتان جانے والی پی کے 220 شام 6 بجے کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔