غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپے میں ہزاروں ڈالر برآمد، 2 ملزمان گرفتار

پشاور(قدرت روزنامہ) غیر قانونی کرنسی ایکسچینج پر چھاپا مار کارروائی کے دوران ہزاروں ڈالر برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے . ترجمان کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان شاہ کی ہدایت پر چھاپا مارا اور کارروائی میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جو بغیر لائسنس کے منی چینجر کا کاروبار کر رہے تھے .

ملزمان کو پشاور کے علاقے صدر بازار سے گرفتار کیا گیا، جن میں عاطف اللہ اور خالد شامل ہیں . چھاپے کے دوران ملزمان سے 40 ہزار ڈالر برآمد کرلیے گئے . ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکے . ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں