کراچی میں مزید 3 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن کیا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن بلدیہ ٹاؤن، رمضان گوٹھ اور منگھوپیر میں کیا گیا۔
اس حوالے سے ترجمان رینجرز نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو سیل کردیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 109غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کر کے 241 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔