پنجاب
پنجاب، مزید 177 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق
لاہور (قدرت روزنامہ)صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے177 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 5 ہزار 326 مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے لاہور میں 2 ہزار78 کیسز سامنے آئے۔
سیکریٹری صحت کے مطابق پنجاب میں اس وقت ڈینگی کے 126 مریض اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ سیکریٹری صحت پنجاب کا بتانا ہے کہ لاہور کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے 52 مریض زیرِ علاج ہیں۔