لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت


لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں میڈیکل اسٹورز پر ٹی بی کی ادویات کی قلت پیدا ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ٹی بی کے مریضوں نے اس حوالے سے محکمۂ صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ ٹی بی کے مرض کی ادویات کی سپلائی کمپنیوں سے نہیں آرہی۔دوسری جانب دوا ساز کمپنیوں کے مطابق خام مال نہ ہونے کے باعث ٹی بی کی دوا نہیں بن رہی۔