نوازشریف 9 اکتوبر کو لندن سے روانہ ہو جائیں گے، مگر کہاں؟ اہم دعویٰ سامنے آ گیا

لندن (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے متعلق دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وہ 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہو جائٰیں گے .

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے (ن) لیگی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے اور 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور کی پرواز میں سوار ہوں گے .

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی تھی کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو وطن واپس لوٹ رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ واپس آ کر قانون کا سامنا کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں