پیرس فیشن ویک میں شریک شخصیات کو بڑا خطرہ لاحق


پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقدہ ’پیرس فیشن ویک‘ میں شریک معروف شخصیات کو بڑا خطرہ لاحق ہوگیا . غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس سمیت فرانس کے دیگر شہروں میں کھٹملوں کی بڑی تعداد نے خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، کوئی مقام ان سے محفوظ نہیں رہا .


اب خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیرس فیشن ویک میں شریک مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات فیشن شو کے اختتام پر اپنے سامان میں کھٹملوں کو اپنے ساتھ لے جاسکتے ہیں . میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے اس تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھر واپسی پر اپنے سامان کو ڈبل چیک کریں .
خیال رہے کہ پریس 2024 کے اولمپکس کی میزبانی کرنے جارہا ہے لیکن اس سے قبل کھٹملوں نے پیرس سمیت فرانس کے دیگر شہروں میں حملہ کردیا ہے . بس اسٹاپ، ریلوے اسٹیشنز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور ہوائی اڈوں سمیت کوئی بھی مقام ایسا نہیں ہے جہاں ان لال کیڑوں کا بسیرا نہ ہو .
واضح رہے کہ کھٹمل انسانی خون پینے والا کیڑا ہے جس کے کاٹنے سے الرجی بھی ہوسکتی ہے . اس حوالے سے پیرس کے ڈپٹی میئر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی فرد ان کھٹملوں سے محفوظ نہیں ہے، ان کیڑوں کے کاٹنے سے ہونے والے انفیکشن کے لئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے .
اس کے علاوہ کھٹملوں سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ نے وزیراعظم کو بھی خط لکھ دیا ہے جس میں انہیں تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں