ورلڈکپ، پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آ گیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے دوران پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزہ جاری نہ کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا بیان سامنے آ گیا۔ورلڈکپ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کو دیکھتے ہوئے آئی سی سی ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاملے کو جلد از جلد کرنے کی کوشش کررہے ہیں جلد نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے ورلڈکپ کی ویزا پالیسی پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شائقین اور صحافیوں کے ویزا کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
بورڈ کا کہنا تھا کہ ہمیں مایوسی ہوئی کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔
یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ہم گزشتہ 3 سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں تاہم پھر بھی مسائل حل نہ ہوئے جو افسوس ناک ہے۔