عثمان ڈار نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کا صفایا کروایا، فردوس عاشق اعوان


لاہور (قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عثمان ڈار کے بات کرنے کے بعد والدہ کی بات بھی سنی، عثمان ڈار نے سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کا صفایا کروایا۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹریٹ بوائے وعدہ معاف گواہ بن کر کہہ رہا ہے9 مئی کا ماسٹر مائنڈ چیئرمین پی ٹی آئی ہے، وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوتے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم 76 برسوں کی روایتی سیاست نہیں کرنا چاہتے، استحکام پاکستان پارٹی روایتی سیاست نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 13 اکتوبر کو جھنگ سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، ہم چاہتے ہیں الیکشن حلقہ بندیوں کے تحت ہوں، نئی حلقہ بندی الیکشن کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے اندر مخصوص میدان نہیں ہوتا رابطے ہوتے رہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ اور دھرنوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا۔