پاکستان واپسی، نواز شریف کے 4 ممالک کے دورے کا شیڈول سامنے آ گیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا 9 اکتوبر کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہونے کا امکان ہے . لیگی ذرائع کے مطابق نوازشریف سعودی عرب سے 14 اکتوبر کو دبئی روانہ ہوں گے،ان کا دبئی سے چین او رقطر جانے کا بھی امکان ہے .


نوازشریف 21 اکتوبر کو دبئی سے لاہور روانہ ہوں گے،ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ 19اکتوبر کو لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا امکان ہے .
نوازشریف 21 اکتوبر شام 7 بجے لاہور پہنچیں گے،اگر نوازشریف کو حفاظتی ضمانت مل جاتی ہے تو پھر وہ لاہور ائیر پورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے .

. .

متعلقہ خبریں