پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، اسلم اقبال اور حسان نیازی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر، اسلم اقبال اور حسان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا .

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں کورکمانڈر (جناح) ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی ، غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا .

دوسری جانب 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس میں 36 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی . ان ملزمان کے خلاف الہ آباد قصور میں مقدمہ درج ہے .

. .

متعلقہ خبریں