اڈیالہ جیل میں بجلی کا بریک ڈاؤن، قیدیوں کو مشکلات


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)اڈیالہ جیل میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا۔بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث قیدیوں،حوالاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ انتظامیہ نے جنریٹر بھی آن نہیں کئے۔ بجلی سپلائی معطل ہونے کے باعث جیل میں نصب موبائل جیمرز بھی آف ہوگئے۔
اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی،سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی بھی قید ہیں۔
جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی جیل میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کے لئے ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔