یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ جیت لیا . کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز کی 22 ویں سالانہ تقریب میں اداکارہ بلال عباس اور ارسلان نصیر کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا .

یمنیٰ زیدی نے 2 لکس اسٹائل ایوارڈز جیتے اور سب سے زیادہ ایوارڈز لینے والی اداکارہ بن گئیں . یمنیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے کیریئر میں ملنے والے 4 ایوارڈ کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ’مضبوط بنیں، نڈر بنیں، خوبصورت رہیں، اور ”بختاور“ بنیں تو منزل آسان ہوجائے گی .

ینگسٹ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 90 کی دہائی کی مقبول اداکارہ ریما خان کو دیا گیا جبکہ سینئر اداکارہ اور ڈائرکٹر مرینہ خان نے چینج میکر ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں . تقریب میں مایا علی اور فرحان سعید نے ایک ساتھ پرفارمنس پیش کی . تقریب کی میزبانی کے فرائض فہد مصطفیٰ ، صبا قمر اور احمد علی بٹ نے انجام دئیے . لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں شوبز، فیشن اور اسٹائل انڈسٹری کی مشہورشخصیات نے شرکت کی . . .

متعلقہ خبریں