بلاول بھٹو نے کہا کہ کافی دیربعد جیکب آباد آنے کا موقع ملا، سیلاب متاثرین کےساتھ کیے وعدوں کو پورا کریں گے، سیلاب متاثرین کو پکے گھر بنا کر دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کے گھروں کو سولر کے ساتھ بھی لنک کریں گے، سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کریں گے . انہوں نے کہا کہ اپنا گھر سکیم کو پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے بھی شروع کریں گے، پنجاب میں بھی سیلاب سے بہت تباہی ہوئی، ہم نے گھر، گھر جا کر کمپین کر کے پیپلز پارٹی کو جتوانا ہے، صرف واحد پیپلز پارٹی ہے جو جلد الیکشن چاہتی ہے، ہم الیکشن جیتیں گے .
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بطور وزیر خارجہ ہر فورم پر فلسطین کی نمائندگی کی، پاکستان کے عوام نے ہمیشہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیا ہے، فلسطین کا مسئلہ پوری امت مسلمہ کا معاملہ ہے . بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے ہروقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد الیکشن ہو جائے تاکہ عوام کی خدمت کر سکیں . بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی جمہوری سیاست دان ہے وہ یہیں کہیں گے کہ الیکشن ہو، جمہوریت پسند سیاست دان ہر مسئلے کا حل الیکشن میں دیکھتے ہیں، پاکستان کے عوام کو انشااللہ جلد ووٹ کا حق ملے گا . انہوں نے کہا کہ عوام منتخب نمائندوں کو مینڈیٹ دیتے ہیں، عوام اپنے مسائل حل کرانے کے لیے اپنے منتخب نمائندوں کے پاس ہی جاتے ہیں، منتخب نمائندوں کے پاس جانا عوام کے لیے آسان ہوتا ہے . چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نگران حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے جب منتخب حکومت ہو گی تو ایسی مشکلات نہیں ہوں گی، میرا نہیں خیال کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کے خلاف ہوں گے . . .لائیو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جیکب آباد میں پریس کانفرنس کررہے ہیں . https://t.co/PlXetX690x
— Pakistan Peoples Party - PPP (@PPP_Org) October 7, 2023