’پارٹی چھوڑنے کی غلطی تسلیم کرتا ہوں‘ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کا پرانا ساتھی سینکڑوں ساتھیوں سمیت دوبارہ پارٹی میں شامل ہوگیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بی اے پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات چودھری شبیر اور مرکزی رہنما میر ظفر قمبرانی سیکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے زیراہتمام مختلف جماعتوں کے کارکنوں کی ن لیگ میں شمولیت کیلئے جلسے کا انعقاد کیا گیا، مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر شیخ جعفر کی موجودگی میں چودھری شبیر اور میر ظفر قمبرانی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری شبیر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی مسلم لیگ ن سے وابستہ تھا، اب دوبارہ شامل ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں، مسلم لیگ ن چھوڑنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرتا ہوں، بلوچستان میں مسلم لیگ ن کے قافلے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

میر ظفر قمبرانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ن لیگ ہی عوام کے حقیقی مسائل حل کرے گی، مسلم لیگ ن کو کوئٹہ کی قدیم آبادیوں میں پذیرائی حاصل ہے مگر ماضی میں مناسب نمائندگی نہیں ملی، بے روز گاری اور تعلیم کے فقدان نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

Recent Posts

امریکی کانگریس کا پاکستانی انتخابات کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) امریکی کانگریس نے پاکستان کے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں…

55 mins ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں اور معاملات طے کریں، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

1 hour ago

ن لیگ سے بات تب ہوگی جب عمران خان اور کارکنان باہر آئیں گے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ان…

1 hour ago

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

4 hours ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

4 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

4 hours ago