ڈی آئی خان ؛ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں اہلکار جاں بحق

ڈی آئی خان(قدرت روزنامہ) ہتھالہ تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہل کار جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے . پولیس کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے تھانہ ہتھالہ پر بھاری ہتھیاروں اور دستی بموں سے حملہ کیا، جس میں 3 پولیس اہلکار حنیف، سعید ممتاز اور وکیل زادہ شدید زخمی ہو گئے تھے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال ڈیرہ منتقل کیا گیا تھا .

آج صبح ایک اہل کار دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا . پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے اہل کار کا تعلق ضلع بونیر سے تھا . دہشت گردوں کے حملے میں تھانے کا مین گیٹ تباہ ہوگیا جب کہ کافی دیر تک دو طرفہ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے . . .

متعلقہ خبریں