پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کو برآمدات میں اضافہ، درآمدات کم ہو گئیں
کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی جنوبی یورپی ممالک کے ساتھ فاضل تجارت کے حجم میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 2.92 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ان ممالک سے پاکستان کو درآمدات میں سالانہ 65.06 فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دوماہ میں یونان، اٹلی، اسپین اور جنوبی یورپ کے دیگرممالک کو برآمدات سے ملک کو 510.36 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔