ودیا بالن کی خفیہ بیٹی ہونے کی خبریں، اداکارہ کا ردعمل آگیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے اپنی خفیہ بیٹی ہونے کی خبروں کی تردید کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ودیا بالن نے ان افواہوں پر ردعمل کا اظہار کیا جو اس وقت شروع ہوئیں جب ائیرپورٹ پر ان کی ایک بچی کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی۔
بھارتی پاپارازی نے ویڈیو کے کیپشن میں بچی کو ودیا بالن کی بیٹی قرار دیا جس کے بعد اب اداکارہ نے اس پر ردعمل دیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا وہ میری بیٹی نہیں بلکہ بھانجی یعنی بہن کی بیٹی تھی۔انہوں نے کہا میری بہن کے جڑواں بچے ایرا اور روحان ہیں، میرے ساتھ اس ویڈیو میں ایرا تھی جسے سب نے میری بیٹی کہا۔
دوسری جانب مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردی تھیں جب کہ کچھ نے ودیا کو سراہا کہ اس سوشل میڈیا کے جدید دور میں بھی انہوں نے اپنی بیٹی کو سب سے خفیہ رکھا۔