فیصل آباد: کم عمر کی شادی کے الزام میں دولہا گرفتار
فیصل آباد (قدرت روزنامہ)صوبۂ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے ستیانہ میں کم عمر میں شادی کے الزام میں دولہا کو گرفتار کر لیا گیا۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم نے 2 ہفتے قبل 10 سال کی بچی سے شادی کی تھی جس کے خلاف تھانہ ستیانہ میں کم عمر لڑکی سے شادی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر دلہن کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ نکاح خواں، گواہان، دلہن کے والد کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پولیس کے مطابق کم عمر بچی کی نکاح کے بعد رخصتی بھی کر دی گئی تھی۔