کیا ناگا چیتانیا اور سابقہ اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو میں صلح ہوگئی؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)کیا تلگو فلموں کے اسٹار ناگا چیتانیا اور ان کی سابقہ اہلیہ سمانتھا رتھ پرابھو کے درمیان صلح ہوگئی ہے؟ جنوبی بھارت کی فلموں کے سپر اسٹار ناگا چیتانیا کے انسٹاگرام پوسٹ کی وجہ سے یہ افواہ بڑے پیمانے پر پھیل گئی کہ دونوں پھر سے قریب آگئے ہیں۔
اتوار کو ناگا چیتانیا نے ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ اپنے فرانسیسی بلڈوگ ہش کے ساتھ نظر آرہے ہیں، یہ کتا ان دونوں کے اچھے دنوں میں ان کے پاس آیا تھا۔دونوں کے الگ ہونے کے بعد ہش صرف سمانتھا کے انسٹا پوسٹ پر نظر آیا، جس سے یہ اشارہ ملا کہ علیحدگی کے بعد کتے کی دیکھ بھال سمانتھا کرتی ہیں۔
تاہم اتوار کو چیتانیا نے انکشاف کیا کہ وہ ہش کے ساتھ وقت گزارتے ہیں، اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد دونوں کی ایک بار پھر اکٹھے ہونے کے حوالے سے خبروں کی بھرمار ہوگئی۔ پرستاروں نے ناگا چیتانیا سے یہ سوال کرنا شروع کر دیا کہ کیا آپ دونوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔