پی آئی اے طیاروں کا معاملہ، اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد انڈونیشیا پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) انڈونیشیا میں پی آئی اے کے پھنسے 2 طیاروں کے معاملے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد کوالالمپور پہنچ گیا۔
ترجمان کے مطابق وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 کے ذریعےکوالالمپور پہنچا ، جس میں پی آئی اے کے سی ای او ،چیف ٹیکنیکل آفیسرز، جی ایم فلیٹ،لیگل آفیسرز بھی شامل ہیں۔
وفد لیزنگ کمپنی ایئرایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا۔ علاوہ ازیں وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے بھی لیزنگ کمپنی سے بات چیت کرے گا۔ترجمان کے مطابق طیاروں کی ڈلیوری جکارتا میں ہونی تھی، اس لیے طیارے انڈونیشیا میں کھڑے ہیں۔