پی آئی اے طیاروں کا معاملہ، اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد انڈونیشیا پہنچ گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) انڈونیشیا میں پی آئی اے کے پھنسے 2 طیاروں کے معاملے پر سیکرٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا 7 رکنی وفد کوالالمپور پہنچ گیا .
ترجمان کے مطابق وفد پی آئی اے کی پرواز پی کے 894 کے ذریعےکوالالمپور پہنچا ، جس میں پی آئی اے کے سی ای او ،چیف ٹیکنیکل آفیسرز، جی ایم فلیٹ،لیگل آفیسرز بھی شامل ہیں .


وفد لیزنگ کمپنی ایئرایشیا سے طیاروں کا معاملہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کرے گا . علاوہ ازیں وفد طیاروں کی ری ڈیلیوری کے لیے بھی لیزنگ کمپنی سے بات چیت کرے گا . ترجمان کے مطابق طیاروں کی ڈلیوری جکارتا میں ہونی تھی، اس لیے طیارے انڈونیشیا میں کھڑے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں