ورلڈ کپ؛ نیوزی لینڈ کا نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 323 رنز کا ہدف
حیدرآباد(قدرت روزنامہ)ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیوزی لیںڈ نے نیدرلینڈز کو جیت کیلیے 323 رنز کا ہدف دیا ہے۔اوپنر ڈیون کانوے 32 رنز، ول ینگ 70 رنز، رچن رویندرا 51 رنز اور ڈیرل مچل 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پہلی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز، دوسری وکٹ کی شراکت میں 77 رنز، تیسری وکٹ کی شراکت میں 41 رنز اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 53 رنز جوڑے گئے۔
نیدرلینڈز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر نیوزی لیںڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔