ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویر وائرل


کراچی(قدرت روزنامہ) حال ہی میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے مایوں کے بعد اب اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اپنی رسمِ حنا کے لیے جامنی رنگ کی فراک کے ساتھ نارنجی رنگ کے دوپٹے کا انتخاب کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)


اس کے علاوہ ماہرہ خان نے ہاتھ میں موتیاں کے پھولوں کی لڑیاں بھی پہنی ہوئی ہیں جبکہ اُنہیں اسٹیج تک گیندے کے پھولوں کی چادر تلے لایا گیا۔صرف دو گھنٹے میں ماہرہ خان کی مہندی کی تصاویر پر دو لاکھ سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ اداکارہ کی یہ تصاویر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی وائرل ہوگئی ہیں۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں جبکہ پاکستان بھارت دونوں ممالک میں اداکارہ کی دوسری شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔
سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔