بھارتی اداکارہ سونم باجوہ بھی سجل علی کی خوبصورتی پر فدا


لاہور(قدرت روزنامہ) بھارتی پنجابی فلموں کی معروف اداکارہ سونم باجوہ پاکستانی اداکارہ سجل علی کی خوبصورتی پر فدا ہوگئیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں انہوں نے سفید سوٹ زیب تن کر رکھا ہے جس میں وہ انتہائی جاذب نظر دکھائی دے رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی ان تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ خود پہ مرتے ہیں فی الحال تو”۔

View this post on Instagram

A post shared by Sajal Ali (@sajalaly)


اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں بھارتی پنجاب کی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی سونم باجوہ نے لکھا کہ ” تم پر تو ہم سچ میں مرتے ہیں”۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ اس سے قبل بھی سجل علی کی خوبصورتی کا اعتراف کر چکی ہیں۔