آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، اس لئے یوٹیلیٹی سٹورز کوختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے . ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نے یوٹیلیٹی سٹور کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا، یوٹیلیٹی سٹورز کو ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے . ذرائع انڈسٹریز پروڈکشن کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی، نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلیٹی سٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کو لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ کر دیا . ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے .
متعلقہ خبریں