حرا سومرو نے پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتا دیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا سومرو نے پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنے کا طریقہ بتا دیا۔
حال ہی میں اداکارہ حرا سومرو نے نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت لو میریج کے حوالے سے اپنے خیالات اور تجربہ بھی ناظرین کیساتھ شیئر کیا۔
اداکارہ نے لو میریج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کرنا انتہائی آسان ہے، اس میں لڑکے کو پہلے اپنی بہن اور ہونے والی شریک حیات کی دوستی کروانی چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پھر اس کے بعد لڑکی کو والدہ سے ملوا کر بات آگے بڑھوائے اور پھر اپنے والدین کو لڑکی کے والدین کے ہاں بھیج دے، میں نے بھی ایسے ہی اپنی پسند کی شادی کو ارینج میریج میں تبدیل کیا تھا، میں نے اداکاری کے شوق کی وجہ سے بھی جلد شادی کی۔