شاہ رخ سے میرا موازنہ کیا جانا بہت بُرا لگتا ہے، شاہد کپور


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے ساتھ موازنہ کیا جانا پسند نہیں ہے۔
ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے اسٹار شاہد کپور نے کہا کہ شاہ رخ خان کو پسند کرتا ہوں تاہم اس کے باجود میگا اسٹار سے اپنا موازنہ کیا جانا برا لگتا ہے۔ اس طرح کی باتوں سے ایسا شخص دباؤ میں آجاتا ہے جو بالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان اور نام بنانے کی کوشش کررہا ہو۔
شاہد کپور نے مزید کہا کہ آپ کواپنی جدوجہد سے ایسا کام کرنا چاہیے کہ جو لوگ کسی بھی سپر اسٹار کے مداح ہیں وہ بھی آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں۔ کوئی بھی کسی دوسرے مشہور شخص کی پرچھائیں کیوں بننا چاہے گا۔ ہر شخص کا اپنا الگ انداز اور شخصیت ہوتی ہے۔
اداکار نے کہا کہ کیرئیر کے دوران متعدد مواقع پر میگا اسٹار شاہ رخ خان سے موازنہ کیا جانا میرے لیے بدترین بات تھی حالانکہ میں ان کا پرستار ہوں۔