نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں: اسحاق ڈار


لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نوازشریف بدھ کو سعودی عرب پہنچیں گے جہاں وہ عمرہ ادا کریں گے اور مدینہ منورہ جائیں گے، نواز شریف ایک گلف ملک سے 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی پر گرفتاری کا کوئی چانس نہیں، واپسی پر وہ پروٹیکٹڈ کسٹڈی اور ٹرانزٹ ضمانت لیں گے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کوشش ہے آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کریں، (ن) لیگ کا بیانیہ ہوگا کہ معیشت کی بحالی بہترین انتقام ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ پروجیکٹ عمران کے کرداروں پر سچائی کمیشن ہمارے ایجنڈے میں شامل ہے البتہ کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتے جس سے انتقام کی بو آئے، سچائی کمیشن 2011 سے پروجیکٹ عمران کے کرداروں کے حقائق سامنے لائے گا۔

Recent Posts

لاہور میں ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد…

4 mins ago

امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا میں مویشیوں سے انسان کو برڈ فلو لگنے کا پہلا کیس…

7 mins ago

منڈی بہاالدین: کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)منڈی بہاالدین کے نواحی علاقے نورپور پیراں کے قریب کشتی الٹنے سے…

15 mins ago

وسطی ایشیا والی بال چیمپئن شپ، ایران کو شکست دیکر پاکستان نے لگاتار پانچویں فتح حاصل کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینٹرل ایشیا والی بال چیمپئن شپ کے آخری لیگ میچ میں ایران…

20 mins ago

مجھ پر پراکسی کا الزام لگائیں گے تو ثبوت بھی دینا پڑیں گے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے کسی پر الزام…

41 mins ago

چکوال: زرعی ماہرین کا بڑا کارنامہ، نایاب غیرملکی پھل کی پاکستان میں کاشتکاری ممکن بنادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بارانی ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ (باری) چکوال نے نایاب قسم کے پھل بلیک…

45 mins ago