بروقت انتخابات؛ ن لیگ اور جے یو آئی میں اختلافات سامنے آ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں عام انتخابات کے بروقت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان اختلافات سامنے آ گئے۔جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے انتخابات میں مجوزہ تاخیر پر مولانا فضل الرحمٰن کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا آئندہ عام انتخابات الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول جنوری 2024ء میں کرانے کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے کی ہدایت دے دی ہے۔
لیگی مرکزی قیادت نے پارٹی کو مولانا فضل الرحمٰن کے انتخابات میں تاخیر کے مطالبے سے فاصلہ رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں کہا گیا ہے کہ ٹی وی ٹاک شوز اور دیگر پلیٹ فارمز پر انتخابات میں تاخیر سے متعلق کسی بھی قسم کی تجویز کی مخالفت کی جائے۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نواز شریف وطن واپسی پر مینار پاکستان کے جلسے میں انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف انتخابات آئندہ سال جنوری یا فروری میں ہی کرانے کے حامی ہیں۔ مسلم لیگ ن عام انتخابات جنوری یا فروری 2024ء سے آگے لے جانے کی مخالفت کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پہلے ہی عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کا مطالبہ کر چکی ہے۔

Recent Posts

پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ای ٹربو موٹرز نے پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک موٹر…

4 mins ago

پی ٹی آئی نے 15 اکتوبر کا احتجاج کن ممالک کی درخواست پر ملتوی کیا؟ سلمان اکرم راجا نے بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جنرل سیلمان اکرم راجا نے کہا…

19 mins ago

معاشی اعداد و شمار میں استحکام، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 16 ملین ڈالر سے زیادہ ہوگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے…

28 mins ago

جامعہ کراچی میں طلبہ سراپا احتجاج کیوں، مطالبات کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جامعہ کراچی میں بھاری فیسوں، پوائنٹس کی کمی اور بنیادی سہولیات کے…

37 mins ago

سردار اختر مینگل کے بعد کیا بی این پی کے سینیٹرز اور ارکان اسمبلی بھی مستعفی ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بدھ کی شب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق رکن قومی اسمبلی…

48 mins ago

حکومت بلوچستان کا تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کو بلاسود قرضے دینے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں…

56 mins ago