کرشمہ تنّا نے بوسان فلم فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا
ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ادکارہ کرشمہ تنّا نے جنوبی کوریا میں منعقدہ گلوبل او ٹی ٹی ایوارڈز میں بڑا ایوارڈ جیت لیا۔ان کی نیٹ فلکس سیریز ’سکوپ‘ کو بہترین ایشین ٹی وی سیریز اور بہترین اداکارہ کے ایوارڈز ملے۔
39 سالہ اداکارہ نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ایوارڈ کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہی ہوں کہ ’سکوپ‘ نے بوسان فلم فیسٹیول میں دو ایوارڈز جیتے ہیں۔
کرشمہ تنّا نے کہا کہ اس ایوارڈ فیسٹیول میں نامزدگی ہی بہت اعزاز کی بات تھی اور اب دو کیٹگریز میں ایوارڈ جیتنا بہت حوصلہ افزا ہے۔
سکوپ جِگنا وورا کی کتاب behind bars in byculla پر مبنی ہے جو ایک کرائم رپورٹر جگروتی وورا کی کہانی ہے، سیریز میں جگروتی وورا کا کردار کرشمہ تنّا نے ادا کیا ہے۔