12 ستمبر سے اب تک فی تولہ سونا ساڑھے 15 ہزار روپے سستا ہوگیا
کراچی (قدرت روزنامہ)سونے کا بھاؤ 12 ستمبر کے بعد آج جاری کردیا گیا، جب سے فی تولہ قیمت 15500 روپے کم ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جوئیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 99 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 546 روپے کم ہوکر 1 لاکھ71 ہزار 39 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 55 ڈالر کم ہوکر 1856 ڈالر فی اونس ہے۔