وزارت اطلاعات ، بلوچستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور مختلف بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان پاکستان بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی پر قومی کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔ اس کڑی کی
پہلی کانفرنس 23 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے بعد یہ کانفرنسز ملک بھر کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی۔ وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اس حوالے سے کہا کہ کانفرنسز کا انعقاد “پاکستان میں امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کو فروغ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی، اور جامع پلیٹ فارمز کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنسوں سے یہ مضبوط پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو مذہبی رواداری کو اہمیت دیتا ہے ۔

یہ کانفرنسز بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہیں جن میں بین المذاہب مکالمے، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، کارکنوں اور کمیونٹی کے اراکین کو ایک میز پر اکٹھا کیا جائے گا
کانفرنسز میں متعدد موضوعات پر توجہ مبذول کروائی جائے گئ جن میں
– قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بین المذاہب ہم آہنگی کا کردار

# ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے لیے مذہبی رواداری اور تکثیریت کی اہمیت

# پاکستان میں بین المذاہب مکالمے اور تعاون کے لیے درپیش چیلنجز اور مواقع

# بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کے فروغ میں مذہبی رہنماؤں اور علماء کا کردار۔
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات ، بلوچستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور مختلف بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ملک میں فالٹ لائنز کی توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔

بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی تعمیر پر قومی کانفرنسیں ان بہت سے اقدامات میں سے ایک ہیں جو وزارت اطلاعات پاکستان میں اتحاد، ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کر رہی ہے۔
تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اور تنظیموں کو ان اہم کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت ہے کہ آئیں ہم سب مل کر سب کے لیے زیادہ پرامن اور ہم آہنگ پاکستان بنا سکتے ہیں۔

Recent Posts

بھارتی اداکارہ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے والے کرن…

16 mins ago

ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں: آغا علی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار آغا علی کا کہنا ہے کہ ہم…

27 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف…

28 mins ago

خوشاب، ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13افراد جاں بحق

خوشاب(قدرت روزنامہ ) خوشاب میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق، 9…

32 mins ago

فیصل کریم کنڈی بیان بازی سے باز آجائیں، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فیصل کریم…

36 mins ago

سندھ میں عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان طلب

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے آئی جی سے عیدالاضحیٰ کا سیکیورٹی پلان…

44 mins ago