وزارت اطلاعات ، بلوچستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور مختلف بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے ،جان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ اطلاعات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ اطلاعات بلوچستان پاکستان بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی پر قومی کانفرنسوں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے . اس کڑی کی
پہلی کانفرنس 23 نومبر 2023 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کے بعد یہ کانفرنسز ملک بھر کے دیگر بڑے شہروں میں بھی منعقد کی جائیں گی .

وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے اس حوالے سے کہا کہ کانفرنسز کا انعقاد "پاکستان میں امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کو فروغ دے کر بین المذاہب ہم آہنگی، قومی یکجہتی، اور جامع پلیٹ فارمز کے بیانیے کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے . "

انہوں نے مزید کہا کہ کانفرنسوں سے یہ مضبوط پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو مذہبی رواداری کو اہمیت دیتا ہے .

یہ کانفرنسز بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام اور پاکستان پاورٹی ایلیوئیشن فنڈ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہیں جن میں بین المذاہب مکالمے، افہام و تفہیم اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے مذہبی رہنماؤں، علمائے کرام، کارکنوں اور کمیونٹی کے اراکین کو ایک میز پر اکٹھا کیا جائے گا
کانفرنسز میں متعدد موضوعات پر توجہ مبذول کروائی جائے گئ جن میں
- قومی یکجہتی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے میں بین المذاہب ہم آہنگی کا کردار

# ایک پرامن اور خوشحال معاشرے کے لیے مذہبی رواداری اور تکثیریت کی اہمیت

# پاکستان میں بین المذاہب مکالمے اور تعاون کے لیے درپیش چیلنجز اور مواقع

# بین المذاہب ہم آہنگی اور قیام امن کے فروغ میں مذہبی رہنماؤں اور علماء کا کردار .
پریس ریلیز میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت اطلاعات ، بلوچستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے اور مختلف بیانیے کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہے جو ملک میں فالٹ لائنز کی توڑ پھوڑ اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں .

بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کی تعمیر پر قومی کانفرنسیں ان بہت سے اقدامات میں سے ایک ہیں جو وزارت اطلاعات پاکستان میں اتحاد، ہم آہنگی اور امن کو فروغ دینے کے لیے کر رہی ہے .
تمام دلچسپی رکھنے والے افراد اور تنظیموں کو ان اہم کانفرنسوں میں شرکت کی دعوت ہے کہ آئیں ہم سب مل کر سب کے لیے زیادہ پرامن اور ہم آہنگ پاکستان بنا سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں