پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا . پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائی کورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے .

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی . پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے . عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے . درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے . جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی . . .

متعلقہ خبریں