عامر خان کا بیٹی کی شادی سے متعلق اہم انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹی ایرا خان کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ‘بیٹی کی شادی کی تقریب اگلے سال 3 جنوری کو ہوگی’۔
عامر خان نے کہا کہ ‘بیٹی کے شادی پر بہت رونے والا ہوں کیونکہ میں بہت جذباتی ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور اپنے آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا، اس حوالے سے ابھی سے ہی فیملی میں سب کہہ رہے ہیں کہ عامر کو ایرا کی شادی والے دن سنبھالنا’۔
اداکار نے اپنے ہونے والے داماد نپور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری بیٹی نے اپنے لیے بہترین ہمسفر کا انتخاب کیا ہے، جب ایرا ڈپریشن سے لڑ رہی تھی تو نپور نے ایرا کا بہت ساتھ دیا’۔
اُنہوں نے کہا کہ ‘نپور کے ساتھ ایرا کا تعلق بہت گہرا ہے، دونوں ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں’۔عامر خان نے مزید کہا کہ ‘یہ فلمی ڈائیلاگ ہو سکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ نپور میرے لیے داماد نہیں بلکہ بیٹوں کی طرح ہے’۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 نومبر کو عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے اپنے بوائے فرینڈ نپور شکھیرے کے ساتھ منگنی کی تھی، ممبئی میں منعقدہ تقریب میں عامر خان کی دونوں سابقہ اہلیہ رینا دتہ اور کرن راؤ نے بھی شرکت کی تھی۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

2 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

2 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

2 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

2 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

3 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

3 hours ago