پیراگون ریفرنس؛ نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو ریلیف مل گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پیراگون ریفرنس میں نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا۔احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوانے کی نیب کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا ۔
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی ۔ واضح رہے کہ نیب نے ریفرنس ایل ڈی اے کو بھیجنے کے لیے عدالت سے استدعا کی تھی۔