پیراگون ریفرنس؛ نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو ریلیف مل گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) پیراگون ریفرنس میں نیب کی درخواست پر خواجہ برادران کو احتساب عدالت سے ریلیف مل گیا . احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو بھجوانے کی نیب کی درخواست منظور کرلی .

عدالت نے پیراگون ریفرنس ایل ڈی اے کو مزید کارروائی کے لیے بھیج دیا .
احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے نیب کی درخواست پر سماعت کی . واضح رہے کہ نیب نے ریفرنس ایل ڈی اے کو بھیجنے کے لیے عدالت سے استدعا کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں