اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیگو ایپ کے ذریعے منی لانڈرنگ کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے ایک ملزم سمیت سات ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق بیگو ایپ کے ذریعے بھی منی لانڈرنگ کی جارہی ہے اور اب ایسے ملزمان کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے ایک مرکزی ملزم سمیت سات ملزمان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کی چار کمپنیوں اور 23 اکاؤنٹس کاسراغ لگایا گیا ہے، ملزمان ان کمپنیوں اور اکاؤنٹس کےذریعے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، تفتیش میں بیگو انتظامیہ کے کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ورچوئل بیگو ڈائمنڈ کی خرید و فروخت کے ذریعے حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہیں، ملزمان اب تک کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کرچکے ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ گیسٹرو اور پیٹ کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن…
لاہور (قدرت روزنامہ)آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فیصد اضافہ متوقع ہے۔…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)افغانستان میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، مختلف واقعات میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے…