لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے 3 سابق ایم پی ایز گرفتار


لوئر دیر(قدرت روزنامہ)اینٹی کرپشن نے لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے تین سابق ارکان صوبائی اسمبلی کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔شفیع اللہ ، لیاقت خان اور اعظم خان پر اپنے حلقوں میں فنڈز میں بے ضابطگیوں اور مختلف محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔
اس سے قبل بھی ان تینوں کو گرفتار کر لیا گیا تھا تاہم انہوں نے انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کروائی تھی ، اس مرتبہ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ نے گرفتار کر لیا۔