فلسطینیوں پر بمباری کیلئے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا


اسرائیل (قدرت روزنامہ)فلسطینیوں پر بمباری کے لیے امریکی اسلحے سے بھرا طیارہ اسرائیل پہنچ گیا . غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہتھیار جنوبی اسرائیل کے ایک ائیر بیس پر پہنچائے گئے تاہم ان کی اقسام کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں .


غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اسلحہ اہم فوجی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرے گا، بائیڈن انتظامیہ نے اس ہفتے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان کی فراہمی شروع کردی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسرا بحری بیڑا بھی اسرائیل بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں