سیالکوٹ ، مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نمازی جاں بحق ، ایک زخمی


سیالکوٹ(قدرت روزنامہ)سیالکوٹ کے علاقے منڈیکی چوک میں واقع مسجد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا . پولیس کے مطابق نمازِ فجر کے دوران موٹر سائیکل سوار 3 افراد مسجد کے باہر پہنچے .

2 مسلح ملزمان نے مسجد کے اندر داخل ہو کر فائرنگ کی جبکہ ایک باہر ہی موجود رہا .
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے، مقتول شاہد کا تعلق کامونکی جبکہ ہاشم کا تعلق بھکر سے تھا . زخمی کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا . پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے .

. .

متعلقہ خبریں