السی کے بیج زمانہ قدیم سے ہی ادویات کے طور پر استعمال ہوتے ہیں . صحت مند زندگی کے لیے ان کو بے حد ضروری سمجھاجاتا ہے . السی کے بیج اومیگا تھری،فیٹی ایسڈ، ریشہ اور پروٹین سے مالا مال ہوتے ہیں . جب کہ وٹامن بی ، وٹامن سی، اور ای اور کروٹین اور فولاداور زنک بھی پائے جاتے ہیں . ا س کے علاوہ اومیگا سکس، پوٹاشیم ، کیلشیم اور فاسفورس کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے . ان کمپاؤنڈ کی بدولت السی کے بیج بہت سے جسمانی امراض کوکنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں . السی کے بیج کی تاثیر پہلے درجے میں گرم ہوتی ہے . جبکہ سونف کی تاثیر دوسرے درجے میں خشک اور گر م ہوتی ہے . السی کی طرح سونف بھی صحت کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں . اگر السی کے بیج اور سونف کو ملاکر استعمال کیا جائے تو آپ کی سوچ سے بڑھ کر فائدہ ہوگا . السی کے بیج اور سونف ایک ایک کھانے کا چمچ لے کر دو کپ پانی میں اچھی طرح پکا لیں . جب پانی ایک کپ بچ جائے تو اس پانی کو چھان کر دن میں کسی بھی وقت پی لیں . کینسر، رحم کی رسولی، جوڑوں کا درد، شوگر، نظر کی کمزوری ، ہارمونز کی خرابی ، وزن کا بڑھنا، PCOپرابلم، خواتین کے امراض ، جسمانی سوجن ، گیس او رقبض جیسے امراض انشاءاللہ ٹھیک ہوجائیں گے . دیسی علاج کوئی بھی ہو . امراض کو قابو کرنے میں تھوڑا وقت لیتا ہے . لیکن بیماری کو ہمیشہ کے لیے جڑ سے ختم کرتا ہے . دوسری بات کہ آپ کوئی بھی علاج شروع کریں پہلے تین سے چار دن میں مریض کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کا فائدہ ہے یا نہیں . تو علاج کے دوران صبر سے کام لیں . اگر محسوس کریں تو فائدہ ہو رہا ہے تو اس علاج کو جاری رکھیں . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سونف اور السی ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ کی حیران رہ جائیں گے . اس علاج کو صرف تین دن استعمال کرنےسے ہارمونز کابگاڑ، PCOپرابلم، وزن کا بڑھنا، کولیسٹرول ، جسمانی سوجن، قبض اور گیس جیسے مسائل ٹھیک ہوجائیں گے .
متعلقہ خبریں