گراوٹ کاسلسلہ جاری،ڈالر مزید سستا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)تیسرے کاروباری روز کے اختتام پرپاکستانی روپیہ کی قدرمیں مزید اضافہ جبکہ ڈالرمزید سستاہوگیا . اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں مزید ایک روپےکی کمی ہوئی .


جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 280روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 279 روپے 51 پیسےکی سطح پر بند ہوا . آج صبح کاروبار کے آغازپرانٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ ایک پیسے سستا ہونے کے بعد 279 روپے 50 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا .


خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر1روپے14پیسے سستا کر کر 280روپے51پیسے پر بند ہوا تھا .

. .

متعلقہ خبریں