ورلڈکپ ،افغان کرکٹرز کی بھارت کیخلاف میچ میں بازو پر کالی پٹی باندھ کر شرکت
نئی دہلی (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے نویں میچ میں آج افغانستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں نئی دہلی میں آمنے سامنے ہیں۔تفصیلات کے مطابق میچ میں افغانستان کے کھلاڑی بازوپر کالی پٹی باندھے میدان پر اترے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان کھلاڑیوں نے حال ہی میں افغانستان میں آئے بدترین زلزلے کے متاثرین کے سوگ میں بازوں پر کالی پٹی باندھی ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان میں آنے والے زلزلوں میں 2 ہزار سے زائد لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔