بلوچستان

گاڑیوں پر فائرنگ اور لوگوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں، سردار اختر کی مولانا شیرانی سے گفتگو

وڈھ (قدرت روزنامہ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل نے اپنی رہائش گاہ پر جے یو آئی پاکستان کے رہبر محمد خان شیرانی اور غیبیزئی قبیلے کے سربراہ سردار حاجی احمد خان اچکزئی سے ملاقات کی اس موقع پر مینگل قبیلہ کے سردار اسد مینگل بھی موجود تھے ملاقات میں وڈھ کی صورتحال پر تفصیل سے بات چیت کی گئی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بلا رنگ ، قومیت سے بالاتر ہو کر عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے معاشرے میں مثبت رجحانات کو فروغ دیا ہے حالیہ دنوں میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافروں اور سرکاری ،پبلک ٹرانسپورٹر کو نہ ابھی تک ہم نے کوئی نقصان پہنچایا ہے اور نہ آئندہ نقصان پہنچانے کا ارادہ ہے اس قسم کے اقدام کی ہم مذمت کرتے ہیں اور دفاع بھی نہیں کریں گے ان اقدامات سے بی این پی اور مینگل قبیلہ کا کوئی تعلق نہیں نہ ماضی میں اور نہ اب پرتشدد سیاست سے ہمارا کوئی تعلق رہا ہے بی این پی اور مینگل اقوام نے ایسی سیاست کی مذمت کی ہے او رآئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسے اقدامات سے دور تک ہمارا کوئی تعلق نہیں آئے روز لوگوں کو نشانہ بنانے کے عمل میں اضافہ ناقابل برداشت ہے تشدد کے ہمیشہ خلاف رہے ہیں ہم نے کوشش کی ہے کہ بلوچستان کی سیاسی اکابرین جب بھی ہمارے پاس آئے ہم نے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا تاکہ معاملات کو خوش اسلوبی سے طے ہوں ہم واضح طور پر کہنا چاہتے ہیں کہ ہم نے عوامی سیاست کی مگر جن قوتوں نے عوام کا استحصال کیا ان کے بارے میں اہل بلوچستان بخوبی چاہتے ہیں ہم نے اجتماعی قومی مفادات اور مظلوم انسانوں کی آواز بن کر سیاست کی ہے تشدد کا عنصر نہ پہلے اپنایا نہ اب اس کا حصہ اقوام مینگل رہے ہیں مردوں خواتین و بچوں کی ذمہ داری ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے ہماری جدوجہد کھلی کتاب کی مانند ہے منفی باتیں یقینا تشویشناک ہیں اکیسویں صدی میں بلوچستان کے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ممکن نہیں۔

🔴 LIVE | Aleema Khan's Important Media Talk Outside Adiala Jail | D chowk issue



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

متعلقہ خبریں