ایف آئی اے ابتک 90 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کرا چکا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈالر اسمگلنگ کے خلاف حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے، ستمبر میں اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں عسکری و سول قیادت نے اسمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کا حکم جاری کیا۔
6 ستمبر سے حکومت اور عسکری قیادت نے ڈالر اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف مشترکہ ایکشن کا آغاز کیا، ایکشن کے دوران ملک سے بیشمار سمگلروں کی گرفتاری اور ڈالروں کی برآمدگی عمل میں لائی گئی۔انادولو ایجنسی کے مطابق اگست 2023 میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا جو حکومتی کاوشوں سے 335 سے 280 پر آچکا ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق اگست کے اعدادوشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 7.6 ارب تک گر چکے تھے تاہم ستمبر کے ایکشن کے بعد ایف آئی اے نے 90 کروڑ ڈالر سے زائد اسٹیٹ بینک میں جمع کرائے، ایکشن کے تیسرے روز ہی روپے کی قدر 7 فیصد بڑھ گئی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ایک ہی دن روپے کی قدر میں 11 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔